عاصم سلیم باجوہ کا احمد نورانی کی خبر پر وضاحتی بیان جاری کرنے کے بعد معاون خصوصی برائے اطلاعات کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان
وزیرِاعظم پاکستان کے معاونِ خصوصی برائے اطلاعات لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) عاصم سلیم باجوہ نے نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں اپنا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے تاہم وہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے سربراہ کے طور پر کام کرتے رہیں گے۔جمعرات کو جمعرات کی شب اس اعلان سے کچھ دیر پہلے انھوں نے صحافی احمد نورانی کی خبر میں کیے گئے دعوؤں کو 'غلط' اور 'جھوٹا' قرار دیتے ہوئے تفصیلی وضاحت جاری کی تھی۔ انھوں نے نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے پروگرام میں معاونِ خصوصی کا عہدہ چھوڑنے کے فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ جمعے کی صبح اپنا استعفیٰ وزیر اعظم کے سامنے رکھ دیں گے۔ انھوں نے کہا کہ انھوں نے اپنی فیملی کے ساتھ مل کر یہ فیصلہ کیا ہے اور وہ مکمل توجہ سی پیک منصوبے پر مرکوز رکھنا چاہتے ہیں یاد رہے کہ احمد نورانی کی خبر سامنے آنے کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف، مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے مطالبہ سامنے آیا ...